اعتزاز احسن

 اعتزاز احسن کا کہنا ہےر



اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کیا پتہ نومبر میں عمران خان دوبارہ حکومت میں آ جائیں۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیشنگوئی نہیں ہوسکتی، کوئی چھ ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا کہ ساری بساط الٹی ہوگی؟ 1985 میں کوئی سوچ سکتا تھا کہ نواز شریف 3 مرتبہ وزیر اعظم بن جائیں گے؟ 4 سے 6 ماہ پہلے کوئی سوچ سکتا تھا کہ یہ لوگ اقتدار میں بیٹھے ہوں گے؟ کیا کسی کو پتہ تھا کہ عمران خان زمین اور نواز شریف عرش پر ہوں گے؟ مریم نواز بھی والد نوازشر یف کے ساتھ لندن میں موجود ہیں، مریم نواز اور نوازشر یف اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمارا منہ چڑھا رہے ہوں گے، ایک محفل میں سوال پوچھا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال ہے کہ مجرم کو جیل سے نکال کر باہر بھیج دیا گیا ہو؟ اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری شرافت کی سیاست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرتے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت میں صرف پیپلز پارٹی والے اپنا کام کر رہے ہیں

 پھر رہا ہے،ہمارے وزرا تو سیلاب متاثرین کی دا د رسی کے لیے نکل ہی نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کہتے ہیں لانگ مارچ والے دن اس نے اسلام آباد کے اطراف میں حصار بنا لینا ہے،اگر وہ حصار فصیل اور ایک قید خانہ بن گئی تو کیا ہوگا،رانا ثنااللہ لوگوں کے مال سے بھرے ہوئے کیٹینر کھڑے کررہے ہیں۔

10،10کٹینر کی دیوار کھڑی کردیں لیکن باہر بھی کوئی اتھارٹی ہے،نیب لونڈی اور انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔نواز شریف ،شہباز شریف اور مریم کے کیسز ایسے جیسے تلی پر لکھے ہوئے ہیں۔نیب آرڈیننس سیاسی ا نجینئرنگ کے لیے لایا گیا۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس ایسا ہنر ہے کہ وہ کرسی سے چپکے رہیں،انہوں نے کرسی سے چپکے رہنا ہے جس سے خان کے لئے دشواری ہو رہی ہے، الیکشن کب ہوں گے اس پر پیشگوئی نہیں کی جا سکتی 

Comments